131

کورونا وائرس کی دوسری لہر : متاثرین میں 3308 نئے مریضوں کا اضافہ

جموں کشمیر میںکورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت برقرار ہے۔ اتوار کو مزید3308مریضوں کے ٹیسٹ ریکارڈ کئے گئے ۔تازہ معاملات میں جموں میں1121جبکہ کشمیر میں 2187نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران ایک دن میں مزید 51مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد3564تک پہنچ گئی جبکہ4956مریض شفایاب ہو گئے ہیں۔ ادھر کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کے ساتھ ہی لوگوں میںتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔سی این آئی کے مطابق ملک کی دیگر حصوں کے طرف جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں آئے روز اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کا سلسلہ بھی لگار تار جار ی ہے۔اموات میںمسلسل اضافہ کے بیچ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 51مزید مریضوں کی موت ہوئی جس کے ساتھ ہی اموات کا سلسلہ 3564پہنچ گیا ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میںکورونا وائرس میںمبتلا مزید 51مریضوں کی موت واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد جموں کشمیر میں 3564تک پہنچ گئی ہے ۔ ادھرمسلسل جموںکشمیر میں کورونا سے متاثرین افراد کی تعداد میں اُچھال دیکھنے کو ملی اورجموں کشمیر میںبھی کورونا وائرس کے کیسوں میں آئے روز اضافہ ریکارڈ ہو رہاہے ۔ حکا م کے مطابق توار کو مزید3308مریضوں کے ٹیسٹ ریکارڈ کئے گئے ۔تازہ معاملات میں جموں میں1121جبکہ کشمیر میں 2187نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران ایک دن میں مزید 51مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد3564تک پہنچ گئی جبکہ4956مریض شفایاب ہو گئے ہیں۔ نئے کیسوں کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں متاثرہ معاملات کی تعداد 270621تک پہنچ گئے ہیں ۔قابل امر بات یہ ہے کہ جموں کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے کورونا وائر س کے کیسو ں میںکافی اضافہ دیکھنے کو ملا جس کے نتیجے میںلوگوںمیںتشویش کی لہر دوڑ رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں