جنوبی قصبہ ترال میں منگل کے بعد دوپہر ا س وقت سنسنی پھیل گئی جب مسلح جنگجوﺅں نے سی آر پی ایف پارٹی کو نشانہ بنا کر گرینیڈ داغا تاہم کسی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق مسلح جنگجوﺅں نے منگل کے بعد دوپہر جنوبی قصبہ ترال میں سی آر پی ایف 180بٹالین پارٹی کو نشانہ بنا کر گرینیڈ داغا ، ذرائع کے مطابق گرینیڈ نشانہ چوک کر سڑک پر ایک زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا تاہم گرینیڈ حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ۔ گرینیڈ حملے کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری علاقے میں پہنچ گئی جنہوں نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی عمل میں لائی تاہم کوئی گرفتار نہیں ہوا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسلح جنگجوﺅں نے سی آر پی ایف پارٹی کو نشانہ بنانے کے غرض سے ہتھ گولہ پھنک دیا جو نشانہ چوک کر سڑک پر پھٹ گیا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
149