وادی کشمیر میں جاری کورونا لاک داﺅن کے چلتے جہاں اسکول بدستور بند پڑے ہوئے ہیں وہیں ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن نے پانچویں سے آٹھویں جماعت تک کیلئے بدھ سے ریڈ یو کلاسز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر کا کہنا ہے کہ کل یعنی بدھ سے وادی کشمیر میں پانچویں سے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کیلئے ریڈیو کلاسز کی شروعات ہو گی ۔ کلاسز کی شروعات صبح دس بجے سے ہو گی ۔ناظم تعلیم کشمیر تصدیق حسین میر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آل انڈیا ریڈیو سے بدھ سے بچوں کیلئے ریڈیو کلاسز شروع ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ بچوں کے تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچانے کیلئے کیا گیا ہے کیونکہ کورونا کی وبائی بیماری کے چلتے لاک ڈاﺅن سے بچوں کا قیمتی وقت ضائع ہو گیا ہے اور ان کو کافی نقصان سے دوچار ہونا پڑا ہے ۔ ادھر محکمہ اسکولی تعلیم کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ریڈیو کلاسز بدھ کی صبح 10بجے سے شروع ہونے اور صبح دس سے 10بجکر 30منٹ تک آٹھویں ، 11بجکر 30منٹ سے 12تک چھٹی ، 3بجکر 30منٹ سے 4 بجے تک پانچویں جماعت کیلئے کلاسز ہونگے ۔ جبکہ محکمہ اسکولوں تعلیم کا کہنا تھا کہ ماہ جون سے ٹیلی کلاسز کی بھی شروعات ہو رہی ہے ۔
146