158

جنگلات سے لائی گئی بارودی شل پھٹنے سے کمسن بچی لقمہ اجل، ماں شدید طور پر زخمی

تارتھ پورہ ہند وارہ میں جمعرات کے بعد دوپہر اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب پُر اسر ار دھماکے میں کمسن بچی لقمہ اجل بن گئی جبکہ اس کی والدہ کی حالت انتہائی نازک بنی ہوئی ہے ۔ پولیس نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ماں بیٹی نے شل جنگل سے لائی تھی جو گھر میں پھٹ جانے سے یہ حادثہ پیش آیا ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ تارتھ پورہ امر گرھ علاقے میں جمعرات کے بعد دوپہر ایک پر اسر ار دھماکہ ہو گیا ۔ نمائندے کے مطانق دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک خاتون اور اس کی کمسن بچی بیگ میں رکھی گئی سبزی ”ہاک“ صاف کر رہی تھی جس دوران ایک زور دار دھماکہ ہوگیا ۔ جس کے نتیجے میں دونوں ماں بیٹی شدید طور پر زخمی ہو گئی ، زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت 49سال کی سارہ بیگم زوجہ غلام احمد راتھر اور اس کی بیٹی 19سال کی گلنازہ کے بطور ہوئی ۔ دونوں زخمی ماں بیٹی کو علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں کمسن بچی زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹی جبکہ اس کی ماں کی حالت اسپتال میں نازک بنی ہوئی ہے ۔پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کر لیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق دونوں ماں بیٹی جنگل سبزی لانے کیلئے گئی تھی جہاں سے انہوں نے شل لائی تھی اور وہ گھر میں پھٹ گئی ۔ پولیس کے مطابق ماں بیٹی نے سبزی کے ساتھ جنگل سے شل بھی لائی تھی اور جونہی انہوں نے دن کو گھر میں بیگ کھول دیا تو شل زور دار دھماکے کے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں دونوں ماں بیٹی شدید طور پر زخمی ہو گئی جبکہ بعد میں کمسن بچی زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھی ۔ پولیس کے مطابق معاملے کی نسبت کیس درج کر لیا گیا اور تحقیقات جاری ہے ۔ا دھر کمسن بچی کی ہلاکت کی خبر جونہی علاقے میں پھیل گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں