146

گیارہویں جماعت کے طالب علم کی لاش دریائے جہلم سے برآمد

چھتہ بل ویر میں گزشتہ ہفتے ایک پُل پار کرنے کے دوران پھسل کر دریائے جہلم میں ڈوب جانے والے گیارہویں جماعت کے طالب علم کی لاش آج 6روز بعد دریاء سے نکالی گئی ۔ لاش کو پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر آخری رسومات کے لئے ورثاءکے حوالے کی ۔ ادھر راجوری میں سڑک کے ایک حادثے میں ایک خاتون لقمہ اجل بن گئی جبکہ اس کا خاوند اور بیٹا شدید زخمی ہوا ہے جن کو فوری طور پرہسپتال پہنچایا گیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جمعرات کو نور باغ سے اُس کم عمر لڑکے کی لاش برآمد کرلی گئی جو گزشتہ ہفتے دریائے جہلم میں ڈوب گیا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ زورابل نورباغ میں آج جمعرات کی صبح گیارہویں جماعت کے طالب علم کی لاش برآمد کر لی گئی ہے ۔ طالب علم مومن احمد ڈار ولد غلام احمد ڈار 21مئی کو رام پورہ ویر چھتہ بل سرینگر میں ایک پُل پار کرتے ہوئے پھسل کر دریائے جہلم میں ڈوب گیا تھا ۔ مذکورہ لڑکے کی لاش کو پانی سے نکالنے کےلئے پولیس ، مقامی غوطہ خوری اور این ڈی آر ایف کی ٹیم مسلسل جدوجہد کررہی تھیں اور آج 6روز بعد لاش کو پانی سے نکالا گیا ہے ۔ پولیس نے مذکورہ لڑکے کی لاش اپنی تحویل میں لیکر طبی اور قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد آخری رسومات کےلئے ورثاءکے حوالے کردی ۔ ادھر معلوم ہواہے کہ جونہی مومن احمد کی لاش آبائی علاقہ پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مومن کا ایک اور بھائی ہے اور یہ اپنی ماں کے ساتھ ایک کرایہ کے کمرے میں رہائش پذیر تھے ۔ ان کے والد نے دوسری شاد ی کرلی اور ان تینوں کو اپنے گھر سے نکالا تھا۔ دو برس کی عمر سے مومن اپنی ماں کے ہمراہ رہتا تھا جو اس کی پرورش کررہی تھیں ۔ مذکورہ خاتون ایک پرائیویٹ سکول میں آیا کے کام پر معمور تھی اور اسی تنخواہ سے اپنے بچوں کی پرورش کرتی تھیں۔ دریں اثناءراجوری ضلع کے تھنہ منڈی علاقے میں جمعرات کو ایک خاتون ا±س وقت جاں بحق جبکہ اس کا شوہر اور بیٹا زخمی ہوگئے جب وہ کار جس میں سوار تھے حادثے کا شکار ہوگئی۔ذرائع کے مطابق مذکورہ کار منگوٹا سے تھنہ منڈی جاتے ہوئے شاہدراہ موڑ غزالی مارکیٹ کے نزدیک حادثے کا شکار ہوئی جس سے کار میں سوار30سالہ خاتون شمیم اختر کی موت واقع ہوگئی۔ اس حادثے میں اختر کا شوہر 35سالہ مکھن شاہ اور 6سالہ بیٹا مختوم شاہ زخمی ہوگئے اور ا±نہیں علاج کیلئے اسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں