152

جن اشخاص نے کورونا کا پہلا ویکسین جموں کشمیر سے باہر کرایا، دوسرے ویکسین کیلئے تین روز کے اندر رجسٹریشن کریں

جموں وکشمیر سرکار نے ان افراد کوکورونا ویکسین کا دوسرا ڈوز لینے کیلئے تین دن کے اندر متعلقہ ضلع ہیلتھ مراکز پر رجسٹریشن کرنے اور عارضی سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے جنہوں نے پہلا ڈوز یونین ٹریٹری سے باہرکرایا ہے۔ایس این ایس کے مطابق جموں وکشمیر سرکا ر نے جمعرات کو ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں ان لوگوں کو یونین ٹریٹری کے ضلع سطح پر قائم طبی مراکز پر اپنا نام رجسٹر کرانے اور کووڈ۔19کے پہلے ویکسین سے متعلق ڈاﺅ ن لوڈ کاپی پیش کرنے کی ہدایت دی ہے جنہوں نے پہلا ویکسین یونین ٹریٹری سے باہر کرایا ہے تاکہ ان کو دوسرا ڈوز دیا جاسکے۔ ایک سرکار ی بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ افراد کووڈ ۔19کا دوسرا ڈوز متعلقہ ڈپٹی چیف میڈکل افسران کے دفاتر پر تین روز کے اندر رجسٹریشن کرائیں اور دوسرے ویکسین کے اہل بن جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں