144

سفر محمود پر جانے کے خواہشمند عازمین کے لئے حج کمیٹی کی اطلاع

جموں کشمیر حج کمیٹی نے امسال سفر محمود پر جانے کے آرزومند عازمین سے کہا ہے کہ وہ اپنی تندرستی سے متعلق آن لائن ہیلتھ ویری فکیشن پیشگی طور مکمل کرکے رکھیں تاکہ درخواست جمع کرنے کے بعد ان کو اس معاملے میں پریشانی نہ اٹھانا پڑے۔ قابل ذکر ہے کہ امسال صرف18سے60 سال تک کے صحت مند افراد کو ہی حج پر جانے کی اجازت ہے۔ سٹیٹ نیوز سروس کے مطابق جموں کشمیر حج کمیٹی نے جمعرات کو ایک حکمانہ جاری کیا ہے جس میں سال2021کے لئے سفر محمود پر جانے کے آرزو مند عازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ حج پر جانے کے لئے دیگر لوازمات سے قبل اپنے صحت مند ہونے کے ثبوت کے طورآن لائن ہیلتھ ویری فیکشن جمع کریں۔حج کمیٹی نے عازمین سے کہا ہے کہ وہ حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ www.hajcommitte.gov.in پر اپنی تندرستی،کوڈ ویکسینیشن اور سرٹیفکٹ کی مکمل تفصیل جمع کریں تاکہ ان کے فارم کو آگے لیجانے میں آسانی ہوسکے۔سعودی عرب کی حکومت نے اس سال بھی حج قدرے محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور حج کے کوٹے کو بھی کم کرنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں