142

گنانہ پورہ شوپیان مسلح تصادم میں ایک جنگجو جاں بحق

جنوبی ضلع شوپیان کے گنانہ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین مسلح تصادم آرائی میں ایک جنگجو جاں بحق ہو گیا ہے ۔ پولیس نے جھڑپ میں ایک جنگجو کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے ۔ سی این آئی کو دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گنانہ پورہ شوپیان جنگجوﺅں کی موجودگی کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس نے جمعہ کے دوپہر علاقے کو محاصرے میں لیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جونہی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تو وہاں چھپے بیٹھے جنگجوﺅں نے فرار ہونے کی کوشش میں فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں دو بددو جھڑپ شروع ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق اسی دوران فورسز کی اضافی کمک علاقے کی جانب روانہ کی گئی جنہوں نے پورے علاقے کو سیل کر دیا اور جنگجوﺅں کے فرار ہونے کے تمام راستے سیل کر دئے گئے ۔ذرائع کے مطابق ابتدائی جھڑپ کے ساتھ ہی علاقے میں شدید گولیوں کا تبادلہ ہواور علاقے کو مکمل طور پر سیل کیا گیا تاکہ جنگجو ﺅں کو فرار ہونے کا موقعہ نہ ملا ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق اسی دوران آپریشن کو کچھ وقت تک ملتوی کر دیا گیا جس دوران محاصرے میں پھنسے جنگجوﺅںکو بار بار خود سپردگی کرنے کا موقعہ فراہم کیا گا تاہم جنگجو نے پیشکش ٹھکرادی اور سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے جواب میں فورسز نے بھی جوابی کارورائی کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں کئی گھنٹوں تک گولیوں کا تبادلہ جاری رہا اور جو نہی علاقے میں گولیوں کا تنادلہ تھم گیا تو جھڑپ کے مقام سے ایک جنگجو کی نعش بر آمد کر لی گئی ۔جھڑپ میںجاں بحق ہوئے جنگجو کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ مقامی تھا تاہم پولیس کے مطابق جنگجو کی شناخت فوری طور پر نہ ہو سکی اور اس کیلئے کارورائیاں جاری ہے ۔ پولیس نے جھڑپ میں ایک جنگجو کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مارے گئے جنگجوسے اے کے 47رائفل بر آمد کر لی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق صبح جونہی فورسز نے جنگجوﺅں کے چھپنے کی جگہ کا پتہ لگایا تو ا±نہیں سرنڈر کرنے کیلئے کہا گیا لیکن جنگجو نے اس پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے فورسز پرگرینیڈ پھینکا۔ پولیس کے مطابق اس موقع پر فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک جنگجو جاں بحق ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں