کشمیر ٹریڈ الائنس نے ایک ماہ سے جاری کرونا کرفیو کے بیچ تاجروں اور ٹرانسپوٹروں کو درپیش مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکار کو چاہے کہ لاک ڈاﺅن کو مرحلہ وار ختم کرنے کیلئے حکمت عملی ترتیب دیں۔ جے کے این ایس کے مطابق ٹریڈ الائنس کے صدر اعجاز شہدار نے کہا کہ29اپریل کو جموں کشمیر میں کرونا لاک ڈاﺅن کا نفاذ عمل میں لانے کے بعد اب ایک ماہ سے لاک داﺅن جاری ہے،جس کے نتیجے میں تجارتی و کاروباری سرگرمیاں جہاں بند ہیںوہی ٹرانسپورٹ بھی غیر متحرک ہے۔ شہدار نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران پہلے ہی تجارتی شعبے کو کافی نقصانات کا سامنا کرنا پرا ہے،جو انتظامیہ اور سرکار کے پاس عیاں ہے۔انہوں نے کہا کہ تاجر کسی بھی ایسے فیصلے کے حق میں نہیں ہے،جس کے نتیجے میں موجودہ وباءبے قابو ہوجائے اور لوگوں کی زندگیاں خطرے میں پر جائے،تاہم اب وقت آچکا ہے کہ سرکار طبی ماہرین اور اداروں کے ساتھ مشاورت کرکے لاک ڈاﺅن کو مرحلہ وار ختم کرنے کے معاملے کو زیر غور لائے۔انہوں نے کہا کہ اس بیماری کے خاتمے کیلئے جس طرح ماضی میں تاجروں نے اپنا سب کچھ داﺅ پر لگا کر انتظامیہ کو تعاون دیا،ایک بار پھر تاجر اس روایت کو جاری رکھے گئے،تاہم سرکار کو یہ بھی سوچنا چاہے کہ کرونا سے تاجر کئی بچ نہ جائے اور بھوک مری انکی جان لے۔
110