115

کووڈ 19 : جمعہ کو 2803 نئے مثبت معاملات درج، 56مریضوں کی ہوئی موت

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت جاری ہے ۔ جمعہ کو متاثرین میں2803افراد کا اضافہ ہو گیا جبکہ 56اموات بھی ریکارڈ کئے گئے۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 2803نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 284431تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 1009جبکہ کشمیر میں 1794نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران ایک دن میں مزید 56مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد3795تک پہنچ گئی جبکہ 3637مریض شفایاب ہو گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں