111

کورونا وائرس کیسوں میں کمی، اتوار کو 2256 نئے معاملات درج

جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسوں میں اتوار کو کچھ حد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں 2256افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 288940تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 823جبکہ کشمیر میں 1433نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران ایک دن میں مزید 29مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد3870تک پہنچ گئی جبکہ 3805مریض شفایاب ہو گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں