130

ٹرین سروس 9جون تک رہے گی معطل،ریلوے حکام کی جانب سے تازہ حکم نامہ جاری

یلوے حکام نے لاک ڈاﺅن میںرعایت دینے کے بیچ بارہمولہ-بانہال ٹرین سروس معطل رکھنے کے فیصلے کو 9جون تک توسیع دی ہے۔ایس این ایس کو ریلوے ذرائع سے معلوم ہواہے کہ ریلوے حکام نے بارہمولہ سے بانہال تک چلنے والے ٹرین سروس معطل رکھنے کے فیصلے کو ایک مرتبہ پھر توسیع کی ہے۔فیصلے کے مطابق ٹرین سروس 9جون تک معطل رہے گی۔ریلوے کے ذرائع کے مطابق ریلوے حکام نے یہ فیصلہ جموں وکشمیر سرکار کی سفارش پر لیا ہے۔اس دوران شمالی ریلوے نے علی پوردوار اور دہلی جنکشن کے ساتھ ساتھ کاٹی ہار اور امرتسر کے درمیان چلنے والی خصوصی ٹرین سروس یکم جون سے تاحکم ثانی منسوخ کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں