سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں دو بارودی سرنگوں کو برناکارہ بناتے ہوئے بڑے حادثے کو ٹالنے کا دعویٰ کیاہے۔ ایس این ایس نمائندے کے مطابق سیکورٹی فورسز نے پیر کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں دو الگ الگ مقامات پر بارودی سرنگیںنصب ہونے کا پتہ لگا کر انہیں ناکارہ بنادیاہے۔نمائندے کے مطابق فورسز کو ایک مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ ملی ٹینٹ اونتی پورہ میں بارودی سرنگ نصب کرکے دھماکہ کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔تاہم سیکورٹی فورسز نے فوری کاروائی کرتے ہوئے پنزگام نامی دیہات میں پہنچ کر ایک باغ سے پیر کی صبح کو مذکورہ بارودی سرنگ کا پتہ لگایا جس کے بعد بم ڈسپوزل سکارڈ کو فوری طور طلب کیا گیا جس نے اس سرنگ کو ناکارہ بنادیا اور ایک بڑے حادثے کو ٹال دیا۔ایک اور سرنگ اونتی پورہ میں نصب کی گئی تھی۔اس کے بارے میں بھی فورسز کو بروقت اطلاع ملی اور فورسز نے اس کو بھی ناکام بنادیا۔دونوں علاقوں کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور ملوث افراد کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے کاروائی شروع کردی گئی ہے۔
120