142

گاندربل میں 18 برس عمر سے 44 برس عمر تک کے لوگوں کیلئے ٹیکہ کاری مہم شروع

گاندربل/ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کرتیکا جیوتسنا نے آج میڈیا کو کووِڈ ۔19 وَبائی اَمراض کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لئے ضلع میں مناسب کووِڈ مینجمنٹ اور تخفیفی اِقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔
ضلع ترقیاتی کمشنر تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کی پنچایتوں میں پانچ بستروں پرمشتمل کووِڈ کیئر سینٹر ہر قسم کے سازو سامان اور طبی سہولیات سے لیس ہے اور باقی پنچایتوں میں یہ سہولیت کل تک قائم ہوجائے گی کیوں کہ مطلوبہ سازو سامان کی خریداری کاکام پہلے ہی شروع ہوچکا ہے۔
اُنہوں نے گاندربل کے عوام کو 45 برس سے زائد عمر کے گروپوں کے صدفیصد ویکسی نیشن ہدف کے حصول کے لئے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اگر صد فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا ہے لیکن وہاں 45 برس سے زیادہ عمر کے کچھ اَفراد ہوسکتے ہیں اس عمر کی جن کو شاید پہلی خوراک نہیں ملی ہے کیوں کہ آبادی کا رجحان بڑھتا جار ہا ہے ۔ اُنہوں نے اُن اَفراد سے اپیل کی کہ وہ قریب مقام پر جا کر کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائیں۔
ضلع ترقیاتی کمشنر پنچایتوں میں تنہائی کی سہولیت کی اہمیت کے بارے میں تفصیل دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ علامتی ہیں اور اَپنے گھریلو آئیسولیشن سہولیت سے محروم ہیں انہیں وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے اِن مراکز میں منتقل کیا جاسکتا ہے اور ان کی دیکھ ریکھ کی جاسکتی ہے۔
ڈی سی نے کہا کہ ضلع میں آج ترجیحی گروپ کی بنیاد پر 18 برس عمر سے 44 برس عمر تک اَفراد کے لئے ٹیکہ کاری مہم کا آغاز ہو چکا ہے اور ترجیحی طور پر ضروری اور غیر ضروری سمیت دوکانداروں کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ ضلع کے اندر چار ٹیکہ کاری مقامات بشمول بی ایچ ایس ایس گاندربل ، پی ایچ سی لار ، پی ایچ سی واکورہ اور ایس ڈی ایچ کنگن قائم ہیں اور دوکانداروں پر زور دیا کہ وہ اَپنے کام کرنے والے اَفراد کو مراکز پرجاکر کووڈِ حفاظتی ٹیکے جلد از جلد لگائیں۔
ضلع میں کورونا پابندیوں میں نرمی کے بارے میں تفصیل دیتے ہوئے کرتیکا جیوتسنا نے کہا کہ اِس ضمن میں روسٹر کے علاوہ ضروری اور غیر ضروری دوکانداروں کے حوالے سے بھی حکم جاری کیا گیا ہے اور لوگوں سے روسٹر کے مطابق عمل کرنے کی اپیل کی گئی۔
اُنہوں نے کہا کہ اگر چہ پابندیاں کم ہو جاتی ہےں لیکن کووِڈ پابندیوں میں نرمی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وَبائی مرض کا خاتمہ ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں