120

پٹن کے نزدیک سرکار ی چاول کے 360بیگ ضبط

جموں وکشمیر پولیس نے ہانجی ویرہ پٹن کے نزدیک دو ٹرکوں سے غیر قانونی طور سمگل کئے جارہے چاول کے 366بیگ ضبط کرکے اس میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ایس این ایس کو پولیس ذرائع سے معلو م ہواہے کہ پٹن پولیس کو ایک خصوصی اطلا ع ملی تھی کہ دو ٹرکوں زیر نمبر JK02V-6397اور JK09-3233میں سرکاری چاول کے 360بیگوں کو سمگل کرکے بلیک مارکیٹ میں فروخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔یہ چاول ایف سی آئی بارہ مولہ میں لوڈ کیا گیا ہے اور سرینگر پہنچایا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق 31مئی کو موصول ہوئی اس شکایت کے بعد ایس ڈی پی او پٹن ظفر مہدی کی سربراہی میں پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے ہانجی ویرہ کے نزدیک ناکہ لگایا جہاں دونوں ٹرکوں کو ضبط کیا گیا اور ان میں لوڈ چاول کے 360بیگ پکڑ لئے گئے۔معلوم ہواہے کہ مذکورہ چاول ایف سی آئی گودام کرالہ ہار میں لوڈ کیا گیا تھا اور اس کےلئے کولنگام کپوارہ کو لے جانے کا چالان کاٹا گیا تھا تاہم ڈرائیوروں نے گاڑیوں کو کپوارہ کے بجائے سرینگر کی جانب موڑ دیا جہاں یہ چاول بلیک مارکیٹ میں فروخت کرنا تھا ۔پولیس نے دونوں ڈرائیوروں جن کی شناخت محمد جمال ہجام ولد عبد الغفار ہجام ساکن مد مدو کلاروس اور جہانگیر احمد بٹ ولد عبد العزیز بٹ ساکن بمہامہ کپوار ہ کے طور ہوئی ہے،کو گرفتار کرلیا اور دونوں کے خلاف پولیس سٹیشن پٹن میں ضابطہ کے تحت کیس بھی رجسٹر کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں