132

2چیف سیکرٹریوں کا نزاع ہنوز جاری

سبھرامنیم جموں سے سرینگر آئے تو سرکاری گاڑی کا استعمال کیا


جموں وکشمیر میں 2چیف سیکرٹریوں کا نزاع ہنوز جاری ہے اور ان شکوک میں بدھوار کو اس وقت اضافہ ہوا جب رخصت ہونے والے چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم جموں سے سرینگر وستارا پرواز کے ذریعے پہنچے اور سول سیکرٹریٹ سرینگر میں اپنی سرکاری گاڑی بی پی سکارپیو میں داخل ہوئے ۔ایس این ایس ذرائع کے مطابق اس بلیک کلر کی بی پی سکارپیو گاڑی پر چیف سیکرٹری کا جھنڈا لگاہواتھا اور اس پر نام پلیٹ اور عہدہ بھی چیف سیکرٹری کے نام سے موجود تھا۔بی وی آر سبھرامنیم کے دفتر کے باہر بھی ابھی تک انہی کا نام پلیٹ آویزاں ہے۔واضح رہے کہ بی وی آر سبھرامنیم کو پچھلے ہفتے جموں وکشمیر سے تبدیل کرکے مرکزی وزارت تجارت میں او ایس ڈی تعینات کیاگیا جبکہ ان کی جگہ ارون کمار مہتاکو جموں وکشمیر کانیا چیف سیکرٹری تعینات کیاگیا جس کیلئے وزارت داخلہ کی جانب سے باضابطہ طور احکامات بھی جاری کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں