188

آرآر سوین جموں وکشمیر پولیس کے انچارج سربراہ بنائے جانے کا امکان

دلباغ سنگھ کو مرکزی وزارت داخلہ میں اہم عہدے پر کیا جاسکتاہے تعینات


1991بیچ کے آئی پی ایس افسر آر آر سوین جموں وکشمیر پولیس کے انچارج سربراہ ہونگے تاہم اس سلسلے میں حتمی حکمنامے کا انتظار ہے۔ جبکہ موجودہ سربراہ دلباغ سنگھ کو امکانی طورپر مرکزی سطح پر کسی اہم عہدے پر یادلی پولیس کا کمشنر فائز کیا جارہاہے۔سٹیٹ نیوز سروس کو باوثوق ذرائع سے معلوم ہواہے کہ آر آر سوین ،جوکہ اس وقت سنٹر میں ڈیپوٹیشن پر ہیں اور انٹی کورپشن بیورو کے ساتھ وابستہ ہیں، جموں وکشمیر پولیس کے نئے سربراہ ہونگے۔آر آر سوین 1991بیچ کے آئی پی ایس افسرہیں اور انہوں نے جموں وکشمیر پولیس کے کلیدی عہدوں پر کام کرنے کے علاوہ RAW یا ریسرچ اینلسس ونگ میں بھی دس سال تک خدمات انجام دی ہیں۔ موصوف جموں وکشمیر پولیس کی انٹلی جنس ونگ کے علاو ہ سرینگر اور جموں کے ایس ایس پی رہنے کے علاوہ ویجی لینس کے ڈی آئی جی عہدے پر بھی فائز رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں