اینٹی کرپشن بیورو نے جموں کشمیر میں اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے سوموار کی صبح ریجنل پاسپورٹ آفس سرینگر میں چھاپہ ڈال کر وہاں ملازمین سے پوچھ تاچھ کی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق اینٹی کرپشن بیورو کی ٹیم نے سرینگر میں واقع پاسپورٹ دفتر پر پیر کے روز چھاپا مارا۔ذرائع کے مطابق اے سی بی کو پاسپورٹ دفتر میں ہو رہی مبینہ بے ضابطگیوں کے حوالے سے شکایت موصول ہوئی تھیں جس کے پیش نظر آج دفتر پر چھاپا ماری کی گئی ۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ چھاپہ مار کارورائی کے دوران اے سی بی کے سینئر افسران پاسپورٹ آفس میں موجود ملازمین سے معاملے کے حوالے سے پوچھ تاچھ کی گئی تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیںہوا ہے کہ پاسپورٹ آفیس سے کیا کچھ حاصل کیا گیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی اینٹی کر پشن بیورو نے جموں کشمیر میںکئی معاملات میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے کئی معاملات میںکارورائیاں عمل میں لائی ہے ۔
124