کووڈ گائیڈ لائنز پر من و عن عمل کرنے کی اشد ضرورت / ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر
سرینگر میں ان لاک کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کورونا وبا ختم ہوئی ہے کی بات کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر نے کہا کہ کووڈ گائیڈ لائنز پر من و عن عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے تب ہی ہم جاکر اس بیماری کا مکمل خاتمہ کر سکتے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے ایس ایس پی سرینگر اور دیگر پولیس آفیسران کے ہمراہ لال چوک سرینگر کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے کووڈ انتظامات کا جائیز ہ لیا ۔ اس موقعہ پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان لاک کا قطی مطلب نہیں ہے کہ وبائی بیماری ختم ہوئی ہے بلکہ وائرس کا پھیلاﺅ ابھی جاری ہے اور ہمیں چاہئے کہ کووڈ کیلئے واضح کردہ ایس او پیز پر من و عن عمل کریں تب ہی جاکر ہم اس وبائی بیماری کو ختم کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اس وبا سے محفوظ رہنے کے لئے تمام تر گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کرنا چاہئے اور اپنے اپنے سینٹروں پر جا کر ویکسین لگوانا چاہئے۔آپ کو بتا دیں کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے کورونا کے معاملات و اموات میں کمی واقع ہونے کے ساتھ ہی یونین ٹریٹری میں کورونا لاک ڈاون میں نرمی کی ہے جس کے تحت جہاں بازاروں میں پچاس فیصد دکان کھلے رہتے ہیں وہیں سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی چل رہا ہے تاہم شبانہ کرفیو ہنوز نافذ ہے۔کورونا کی دوسری لہر میں تیزی کے ساتھ ہی جموں و کشمیر کے سبھی بیس اضلاع میں مکمل کورونا کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔