228

کپوارہ میں پولیس کا سابق ہیڈ کانسٹیبل گرفتار

گولیوں کے راﺅنڈ اور کاٹریج ضبط کرنے کا دعویٰ


فورسز نے شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ میں ایک خصوصی کاروائی کے دوران پولیس کے سابق ہیڈ کانسٹیبل کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے گولیوں کے کچھ راﺅنڈ اور کاٹریج برآمد کی۔مذکورہ شخص کو 2017میں نوکری سے نکا ل باہر کردیا گیا تھا۔ایس این ایس کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں فورسز نے جمعرات کو این سی پاس پوسٹ کے نزدیک ایک چکنگ کاروائی کے دوران جموں وکشمیر پولیس کے سابق ہیڈ کانسٹیبل جہانگیر احمد خان ساکن دلدار کرناہ کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے7.62سائز کے 6فعال اور ایک بلیک کاٹریج کے علاوہ AK-47رائفل اور پستول کے گولیوں کے ایک ایک راﺅنڈ برآمد کئے۔ذرائع کے مطابق جہانگیر احمد کو سال 2017میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی پاداش میں نوکری سے برطرف کیا گیا تھا۔اس کے خلاف پولیس سٹیشن ٹنگڈار میں ایف آئی آر زیر نمبر62/21سیکشن 7/25درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں