سری نگر/ سیکرٹری جموںوکشمیر اکیڈیمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لینگویجز راہل پانڈے کی ہدایت پر آج یہاں کلچر ل اکیڈیمی کے اَحاطے میں ایک ٹیکہ کاری مہم کا اِنعقاد ہوا۔
ایڈیشنل سیکرٹری کلچرل اکیڈیمی سجیو رانا نے کہا ہے کہ اکیڈیمی کے فرنٹ لائن کارکنوں ، فنکاروں اور ملازمین کو کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگانے کے لئے خصوصی مہم کا اِنعقاد کیا گیا۔
اُنہوں نے کہا کہ مہم سارا دِن جاری رہی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگا سکیں۔
دریں اثنا¿ نامور گلوکارہ وحید جیلانی نے کلچرل اکیڈیمی میں ویکسی نیشن کیمپ کے اِنعقاد پر اِنتظامیہ کا شکریہ اَدا کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ مہم فنکار برداری کو مہلک وئرس سے محفوظ رکھنے کے لئے منعقد کی گئی ہے۔
257