سری نگر/ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے صوبہ جموں کے اَفسران کے ساتھ ایک میراتھن میٹنگ منعقد کی تاکہ اَپنے اَپنے علاقوں میں بجلی کے بحران سے نمٹنے کے لئے مائیکرو پلان بنا یا جاسکے۔
اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایات پر ٹرانسفارمروں کو تبدیل کرنے اور کہیں بھی سسٹم میںخرابی کی بحالی کے لئے فراہم کردہ شیڈول پر سختی سے عمل کریں۔
مشیر موصوف نے کہا کہ وہ اِنفرادی طور پر صوبہ کے تمام اَضلاع کے صارفین کو بجلی کی فراہمی میں معائینے ، دورہ ، غیر مجاز الیکٹرک گیجٹ کے قبضے اور بجلی کی فراہمی سے متعلقہ روزانہ بنیاد پر رِپورٹ پیش کریں۔
اُنہوں نے اُن سے کہا کہ وہ چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر ملازمین کی ڈیوٹی روسٹر تیار کریں اور سینئر اَفسران کو بھی تاکید کی کہ وہ عوام سے رابطہ قائم کرنے کے علاوہ اچانک معائینے اور دوروں کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے کہا کہ ٹیمیں تعینات کر کے بجلی چوری کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔اُنہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ بجلی کی غیر منقطع کٹوتی کی صورت میں اُس مخصوص علاقے کے عوام کو بھی کٹوتی کی وجہ سے آگاہ کیا جائے۔
مشیر بصیر خان نے ایم ڈی جے پی ڈی سی ایل سے کہا کہ وہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں ڈیوٹی پر موجود تمام قائم کنٹرول روموں اور اَفسران / اہلکاروں کی تفصیلات عوامی مقامات پر نمایاں اور شائع کریں۔
اُنہوں نے ٹرانسفارمر ورکشاپ کے مطابق متبادل کی روزانہ بنیاد پر رِپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔
مشیر نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ عوام کی بھلائی کے لئے فوری طور پر معاملات کے حل کے لئے جوش و جذبے اور لگن سے کام کریں ۔اُنہوں نے ان سے عوام سے قریبی رابطہ رکھنے کے لئے بھی کہا ۔
اُنہوں نے پرانے کھمبے اور خار دار تاروں کی جگہ لینے کی ضروریات سے متعلق تمام تفصیلات پیش کرنے کو کہا ۔اُنہوں نے ان سے اپنے علاقوں میں بجلی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے کئے جانے والے روزانہ معائینے یا سرگرمیوں کے بارمیں ٹور ڈیری برقرار رکھنے کی ہدایت دی ۔
منیجنگ ڈائریکٹر نے مشیر موصوف کو جانکاری دی کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں لوڈ 23 فیصد قریب بڑھ گیا اور محکمہ اس سے نمٹنے کے لئے متعدد اقدامات اٹھارہا ہے ۔ اُنہوں نے میٹنگ کو بتایا کہ تمام اثاثوں کی انوینٹری تیار ہوچکی ہے اور محکمہ کو کسی مشینری یا سامان کی کوئی کمی نہیںہے ۔
اُنہوں نے جانکاری دیتے ہوئے مزید بتایا کہ مرکزی ورکشاپ میں 601 کے قریب ٹرانسفارمر دستیاب ہیںاور خراب شدہ 71 ٹرانسفارمروں میں سے 36 کو گزشتہ روز تبدیل کیا گیا ہے اور لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے دی گئی ٹائم لائنز کی سختی سے تعمیل کی گئی ہے ۔
مشیر موصوف نے کہا کہ وہ کچھ دِن کے بعد جموں کا دورہ کر کے مختلف سب سٹیشنوں میں جاکر معائینہ کریں گے۔
میٹنگ میں منیجنگ ڈائریکٹر جے پی ڈی سی ایل ، صوبہ جموں کے تمام چیف انجینئران ، سپر اِنٹنڈنٹ انجینئران کے علاوہ کارپوریشن کے دیگر عملے نے بذریعہ ورچیول موڈ حصہ لیا ۔
225