220

کورونا وائر س کے گراف میں کمی آنے لگی، سنیچروار کو 866 نئے مثبت معاملات درج

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جموں کشمیر میں بتدریج کمی آنے لگی ہے تاہم اموات میں اضافہ جاری ہے ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میںجموں کشمیر میں 866نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 306638تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 265جبکہ کشمیر میں 601نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران ایک دن میں مزید 14مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد4174تک پہنچ گئی جبکہ 2153مریض شفایاب ہو گئے ۔جس کے ساتھ ہی فعال معاملات کی تعداد میں بھی کمی آنے لگی ہے ۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں کچھ حد تک کمی دیکھنے کو ملی تاہم اموات کا سلسلہ بھی لگار تار جار ی ہے۔اموات میںمسلسل اضافہ کے بیچ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 14مزیدمریضوں کی موت ہوئی ۔حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس میں مبتلا مزید 14 مریضوں کی موت واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد جموں کشمیر میں 4174تک پہنچ گئی ہے ۔ ادھر جموں کشمیر میںکورونا وائرس کے کیسوں میں کمی آنے لگی ہے ۔کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جموں کشمیر میں بتدریج کمی آنے لگی ہے۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میںجموں کشمیر میں 866نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 306638تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 265جبکہ کشمیر میں 601نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران ایک دن میں مزید 14مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد4174تک پہنچ گئی جبکہ 2153مریض شفایاب ہو گئے ۔ قابل امر بات یہ ہے کہ جموں کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے کورونا وائر س کے کیسو ں میںکافی کمی دیکھنے کو ملا جس کے نتیجے لوگوں نے تھوڑی سے راحت کی سانس لی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں