کووڈ ۔ 19 : آج 715مثبت معاملات درج، 10مریض فوت

جموں وکشمیرمیں کوروناوائرس کی دوسری لہرکے اثرات میں مسلسل کمی آرہی ہے کیونکہ مثبت معاملات اوراموات کایومیہ گراف نیچے آرہاہے ۔سوموارکی شام سے منگلوارکی شام تک 715سے نئے مثبت معاملات سامنے آئے اور10کورونامریض فوت ہوئے ۔اس دوران مزید1830کورونا متاثرہ افرادکے صحت یاب ہوجانے کے بعدفعال معاملات کی تعدادمیں بھی تیزی کیساتھ کمی آئی ہے اورفی الوقت پورے جموں وکشمیرمیں کل 12ہزار407کورونا متاثرین زیرقرنطین اورزیرطبی نگہداشت ہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق سرکارکی جانب سے جارءاعدادوشمار میں یہ جانکاری فراہم کی گئی کہ جموں وکشمیرمیں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران715 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ،جن میں سے کشمیر میں497اور جموں صوبے میں218 افراد کو کورونا میں مبتلاءپایاگیا۔اس دوران10 کورونا مریضوںکی موت واقع ہوئی جن میں سے 4 صوبہ کشمیر میں اور 6صوبہ جموں میں دم توڑبیٹھے ۔سرکاری ذرائع نے بتایاکہ اس دوران1830افراد شفایاب ہوئے،اوراب سرگرم معاملات کی تعداد مزید گر کر 12407تک پہنچ گئی ہے۔سرکار کی جانب سے جاری اعدادوشمارمیںمزیدبتایاگیاکہ مزید 715 نئے معاملات درج ہونے کے بعدجموں وکشمیرمیں کورونا میں مبتلاءہونے والوں کی کل تعداد 3لاکھ 8ہزار 726ہوگئی ہے ،تاہم ان میں 2لاکھ92ہزار114صحت یاب ہوئے ہیں۔ جموںوکشمیرمیں فعال معاملات کی تعداد 12 ہزار 407 ہے،جن میںسے4ہزار544صوبہ جموں اور 7ہزار863 وادی کشمیرمیں قرنطین اور زیرطبی نگہداشت رکھے گئے ہیں۔مزید10مریضوں کے ازجان ہوجانے کے بعدجموں وکشمیرمیں کورونا وائرس کی زدمیں آکر مرنے والے افرادکی تعداداب4205تک پہنچ گئی ہے ،جن میں سے 2158کی موت کشمیرمیں ہوئی جبکہ 2047جموں صوبہ میں دم توڑ بیٹھے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں