233

واگورہ نوگام جھڑپ میں شوپیاں کا جنگجو ازجان، پولیس کا جائے واردات سے ہتھیار برآمد کرنے کا دعویٰ

شہر سرینگر کے مضافاتی گاﺅں واگورہ نوگام میں فورسز اور جنگجوﺅں کے درمیان ہوئی شبانہ جھڑپ میں شوپیان سے تعلق رکھنے والا ایک مقامی جنگجو مار اگیا ہے۔جبکہ پولیس نے جائے واردات سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولی بارود ضبط کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ایس این ایس کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس کو ایک مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ واگورہ نوگام میں کچھ ملی ٹینٹ چھپے ہوئے ہیں جس کے بعد پولیس اور سی آر پی ایف نے علاقے کا دوران شب محاصرہ کیا اور ملی ٹینٹوں کو پکڑ نے کی کاروائی شروع کی۔ اس دوران ایک مکان میں چھپے ملی ٹینٹوں نے فورسز پر گولی چلائی جس کے بعد دوطرفہ جھڑپ کا سلسلہ شروع ہوا اور پولیس نے جنگجوﺅں کو فرار ہونے کیلئے تمام ممکنہ راستوں کو بند کردیا۔ جھڑپ کے دوران ایک مقامی ملی ٹینٹ مارا گیا جس کی شناخت عُزیر اشرف ڈار ولد محمد اشرف ڈار ساکنہ وندنا ملہورہ شوپیان کے طور ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ نوجوان رواں سال کے جنوری مہینے میں ملی ٹینٹ صفوں میں شامل ہوگیا تھا۔دریں اثناء پولیس نے جائے واردات سے ایک پستول،ایک میگزین،گولیوں کے 6راﺅنڈ اور 2گرینیڈ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں