113

معروف بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کا دورہ بانڈی پورہ

کنٹرول لائن کے قریب سکول عمارت کی تعمیر کیلئے کروڑ روپے عطیہ کیا


معروف بالی ووڈ ادا کار اکشے کمار نے جمعرات کو شمالی ضلع بانڈی پورہ کے تلیل اور گریز علاقے کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے کنٹرول لائن کے قریب اسکول عمارت کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ روپے عطیہ کیا ۔ سی این آئی کے مطابق معروف بالی ووڈ ادا کار اکشے کمار نے سیول و پولیس انتظامیہ کے ہمراہ جمعرات کو تلیل اور نیرو گاﺅں کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران اکشے کمار نے کئی اسکولی بچوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے ۔ اس دوران اکشے کمار نے سیکورٹی فورسز اہلکاروں سے بات چیت کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ موصوف اداکار نے آج نیرو گاوں کا دورہ کیا اور اس دوران گاوں میں اسکولی عمارت کی تعمیر کے لئے ایک کروڑ روپے بطور عطیہ دے دیے۔ دورے کے دوران موصوف بالی ووڈ اداکار نے وہاں تعینات سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے ساتھ بات چیت بھی کی اور بی ایس ایف کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب میں مقامی لوگوں کے ساتھ ڈانس بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں