116

بانڈی پورہ میں ٹیکہ کاری مہم کے دوران طبی ٹیم پر سنگبازی

ڈی سی بانڈی پورہ کا سنجیدہ نوٹس ، تحقیقات کا حکم ، کہا ملوثین کو بخشا نہیں جائے گا


شمالی ضلع بانڈی پورہ میں کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے دوران طبی عملے پر حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے ساتھ ہی ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے اور کہا کہ ملوث افراد کے خلاف قانونی کاررائی کی جائے گی ۔ سی این آئی کے مطابق محکمہ صحت سے وابستہ ٹیم پر بانڈی پورہ میں اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ ایک علاقہ میں ٹیکہ کار ی مہم کیلئے گئے تھے ۔ معلوم ہوا ہے کہ میڈیکل ٹیم نے تب تک چھ ہی ویکسین علاقے میں کئے تھے جب یہ معاملہ سامنے آیا ۔ محکمہ صحت کے ایک اہلکار جو موقعہ پر موجود تھا نے بتایا کہ جونہی وہ علاقے میں ویکسین کرنے پہنچنے تو وہاں گاﺅں والوں نے ان کو بتایا کہ وہ اچھی صحت میں ہے اور انہیں کسی قسم کی ویکسین کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور انہوں نے ویکسین کرانے سے منع کیا ۔ خیال رہے کہ اس معاملے کی ایک ویڈ یو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی جس میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کنبہ طبی ٹیم پر سنگبازی کر رہی ہے ۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے ساتھ ہی ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے معاملے کی بڑے پیمانے پر تحقیقات کا حکم دیا ہے اور کہا کہ جو بھی اس معاملے میں ملوث پایا جائے گا ان کے خلاف سخت قانونی کارورائی کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں