104

سول انتظامیہ میں26اعلیٰ افسران کے تبادلے اور تقرریاں

انعام الحق صدیقی جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن کشمیر تعینات


جموں وکشمیر سرکار نے سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے 26 اعلیٰ افسران کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائیں۔انعام الحق صدیقی کشمیر صوبے کے محکمہ اطلاعات کے نئے جوائنٹ ڈائریکٹر تعینات کئے گئے جبکہ رخسانہ غنی کو تبدیل کرکے چیئر پرسن جے اینڈ کے سپیشل ٹریبوبنل بنا یا گیا ہے ۔ڈایریکٹر انڈسٹریز اینڈ کامرس کشمیر ناظم ضیاءخان بھی اپنی جگہ سے ہٹاکر ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے نئے سیکرٹری تعینات کئے گئے۔ اس کے علاوہ سڈکو کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد ہارون ملک کو GADکے ساتھ اگلی تعیناتی تک منسلک کردیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ اتل شرما کو محکمہ کے ایم ڈی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ ایس این ایس کو ملی تفصیلات کے مطابق جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جمعرات کو سول انتظامیہ میں افسران کے تبادلوں اور تقرریوں سے متعلق ایک حکمنامہ جاری کیا گیا جس کے مطابق جے کے اے ایس کی انسپکٹر جنرل رخسانہ غنی کو تبدیل کرکے سریتاچوہان کی جگہ چیئر پرسن جموں وکشمیر اسپیشل ٹرائبیونل کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ریحانہ بتول جو کہ جے کے اے ایس کی کمشنر تھیں،کو تبدیل کرکے سمرن دیپ سنگھ کی جگہ سرکار کے سیکرٹری اور عوامی شکایات کے عہدے پر تعینات کیا گیاہے۔محکمہ اور ماحولیات میں سرکار کے خصوصی سیکرٹری امیت شرما کا تبادلہ کرکے انہیں چیف ایگزیکٹیو افسر JaKeGAسمرن دیپ سنگھ جو کہ اس عہدے کا اضافی چارج بھی سنبھال رہی تھیں،کی جگہ پر تعینات کئے گئے ہیں۔کشمیر انڈسٹریز اور کامرس کے ڈائریکٹر ناظم ضیاءخان کو تبدیل کرکے سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا سکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔پلوامہ کے ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر نریندر سنگھ بھالی کو تبدیل کرکے محکمہ جنگلات اور ماحولیات کے سیکرٹری کے طور تعینات کیا گیا ہے۔جموں وکشمیر کیبل کار کار پوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ماجد خلیل احمد درابو کو تبدیل کرکے جموں وکشمیر لیگل میٹرولاجی کے کنٹرولر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔جموں وکشمیر لیگل میٹرولاجی کے کنٹرولر محمد اکبر وانی کو تبدیل کرکے جموں وکشمیر کیبل کار کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور تعینات کیا گیا ہے۔سرکار کے سپیشل سیکرٹری ،محکمہ فلوریکلچر ،پارکس اور باغات رفعت عارف کو تبدیل کرکے محکمہ دیہی ترقی و پنچایت راج کے سیکرٹری کے عہدے پرتعینات کیا گیا ہے۔سرکار کے سپیشل سیکرٹری ہاﺅسنگ اور شہری ترقی محکمہ کے شیخ ارشد ایوب کو تبدیل کرکے جموں وکشمیر کے انسپکٹر جنرل آف رجسٹریشن کے طور تعینات کیا گیا ہے۔محکمہ ایڈمنسٹریشن میں تعیناتی حکمنامے کے منتظر فاروق احمد شاہ کا تبادلہ کرکے محکمہ ہاﺅسنگ اور شہری ترقی میں سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔کسم بدیال ،جو جنرل ایڈ منسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی حکمنامے کے منتظر تھیں،کو محکمہ انڈسٹریزاور کامرس میںسرکار کی سپیشل سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔سڈکو کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد ہارون کو تبدیل کر دیا گیا ہے تاہم وہ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کے مزید احکامات کا انتظار کریں گے۔SICOPکے منیجنگ ڈائریکٹر اتل شرما اگلے احکامات تک اپنے فرائض انجام دینے کے علاوہ منیجنگ ڈائریکٹر سڈکو کے عہدے کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ جے اینڈ کے سجاد حسین گنائی کو تبدیل کردیا گیا ہے تاہم وہ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کے مزید احکامات کا انتظار کریں گے۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی حکمنامے کے منتظر سورت سنگھ کو ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جے اینڈ کے انٹر پرینیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کی حیثیت سے تعینات کیا گیا ہے۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی حکمنامے کے منتظر سدھر شن کمار کو جموں وکشمیر سکل ڈیولپمنٹ کے ڈائریکٹر کے طور تعینات کیا گیا ہے۔محکمہ اطلاعات کے ایڈیشنل سیکرٹری اشوک کمار پنڈتا کی تقرری بڑھاکر اسے ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے تاہم وہ ابھی محکمہ اطلاعات کے ایڈیشنل سیکرٹری کا چارج سنبھالیں گے۔پونچھ کے ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر چودھری محمد رشید کا تبادلہ کرکے اسے محکمہ فلوریکلچر ،پارکس اور باغات میں سرکار کے سپیشل سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ریاسی کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجیندر کمار شرماکا تبادلہ کرکے اسے رام بن کے ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر کے طور تعینات کیا گیا ہے۔ڈپٹی ایکسائز کمشنر (اکاﺅنٹس )بھرت سنگھ کو تبدیل کرکے سٹیٹ ٹیکس(ٹیکس منصوبہ بندی،پالیسی اور ایڈوانس رولنگ)کے خلاف خالی جگہ پر ایڈیشنل کمشنر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ڈپٹی لیبر کمشنر سنٹرل عبد الستار کو تبدیل کرکے پونچھ کے ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔شوپیان کے ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر عبد العزیز کا تبادلہ کرکے انہیں پلوامہ کا ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔امر جیت سنگھ جو کہ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی حکمنامے کے منتظر تھے ،کو جموں کے ڈپٹی ایکسائز کمشنر اکاﺅنٹس کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔مشتاق احمد جوکہ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی حکمنامے کے منتظر تھے،کو شوپیان کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔چیف ایگزیکٹیو افسر ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی گلمرگ ،انعام الحق صدیقی کو تبدیل کرکے جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔چنانی سب ڈویژنل مجسٹریٹ عبدالستار کو تبدیل کرکے ریاسی کے ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر کے طور تعینات کیا گیا ہے۔سب رجسٹرار چنانی پرویز احمد نائک کا تبادلہ کرکے اسے سب ڈویژنل مجسٹریٹ چنانی کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے تاہم وہ سب رجسٹرار چنانی کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔ایس این ایس کے مطابق سرکارکی طرف سے جاری کئے گئے تبادلے اور تقرریوں کے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ حشمت علی خان اور اعجاز احمد بٹ،جنہیں سپر ٹائم سکیل زمرے میں ترقی دی گئی ہے ،ان سے کہا گیا ہے کہ وہ ڈائریکٹر جنرل کے طور اپنے ہی پوسٹوں پر کام کرتے رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں