کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جموں کشمیر میں بتدریج کمی کے چلتے جمعرات کو 656نئے مثبت معاملات درج کئے گئے ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میںجموں کشمیر میں 656نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 310017تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 190جبکہ کشمیر میں 466نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران ایک دن میں مزید 09مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد4226تک پہنچ گئی جبکہ 1423مریض شفایاب ہو گئے ۔جس کے ساتھ ہی فعال معاملات کی تعداد میں بھی کمی آنے لگی ہے ۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں کچھ حد تک کمی دیکھنے کو ملی تاہم اموات کا سلسلہ بھی لگار تار جار ی ہے۔اموات میںمسلسل اضافہ کے بیچ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 09مریضوں کی موت ہوئی ۔حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میںکورونا وائرس میںمبتلا مزید 09مریضوں کی موت واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد جموں کشمیر میں 4226تک پہنچ گئی ہے ۔ادھر حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میںجموں کشمیر میں 656نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 310017تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 190جبکہ کشمیر میں 466نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران ایک دن میں مزید 09مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد4226تک پہنچ گئی جبکہ 1423مریض شفایاب ہو گئے ۔ اسی دوران جموں کشمیر میں فعال معاملات کی تعداد اب 10602ہی رہ گئی ہے ۔۔ قابل امر بات یہ ہے کہ جموں کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے کورونا وائر س کے کیسو ں میںکافی کمی دیکھنے کو ملا جس کے نتیجے لوگوں نے تھوڑی سے راحت کی سانس لی ہے ۔
100