117

کووڈ صورتحال کے چلتے تولہ مولہ گاندربل میں میلہ کھیر بھوانی کی تقریب

ایس او پیز پر مکمل درآمد کے بیچ کم ہی تعدا د میں کشمیری پنڈتوں نے تقریب میں شرکت کی


کووڈ صورتحال کے چلتے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقے میں واقع کھیر بھوانی کے مندر میں سالانہ میلے کا انعقاد ہوا تاہم کورونا ایس او پیز پر من و عن عمل درآمد کے چلتے کم ہی تعداد میں کشمیری پنڈتوں کے علاوہ مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی ۔اس موقعے پر مندر میں خصوصی پوجا پاٹ کا اہتمام کیا گیا تھا اور امن و بھائی چارے کےلئے پراتھنا کی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق وسطی ضلع گاندربل میں کے تولہ مولہ علاقے میں کھیر بھوانی کے مندر میں مذہی جوش و خروش کے ساتھ میلہ کھیر بھوانی منایا گیا جس میں وادی سے باہر مختلف ریاستوں میں مقیم کشمیری پنڈتوں نے حصہ لیا ۔ کووڈ کی دوسری لہر کے چلتے مندر میں کم ہی تعداد میں کشمیری پنڈتوں نے شرکت کی جس دوران انہوں نے ایس او پیز پر مکمل عملدر آمد کر لیا ۔ اس دوران میلے کو احسن طریقے سے منعقد کرنے کےلئے ضلع انتظامیہ نے عمدہ انتظامات کئے تھے جبکہ تولہ مولہ مندر کے ارد گرد حفاظت کے بھی کڑے بندوبست تھے ۔ اس موقعے پروسطی ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقے میں واقع کھیر بھوانی مندر میں صدیوں پُرانی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے مقامی مسلمانوں نے کشمیری پنڈتوں کےلئے کھانے پینے اور دیگر سہولیات کا انتظام کیا اور مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے کشمیری پنڈتوں کا والہانہ استقبال کیا ۔میلے کے دورا ن کھیر بھوانی مندرمیں خصوصی پوجا ارچنا کا بھی اہتمام کیا گیا اور قیام امن کےلئے خصوصی پراتھنا بھی کی گئی۔ سی این آئی کے مطابق کشمیری پنڈت جمعہ کو وسطی کشمیر میں کھیر بھوانی کے مقام پر جمع ہوکر سالانہ میلے میں شریک ہوئے۔اس سلسلے میں ضلع گاندربل میں تولہ مولہ کے مقام پر چہل پہل اور گہماگہمی نظر آرہی ہے جہا ں چاروں طرف خوشی اور انبساط کا موسم ہے۔میلے میں شریک ہونے والے کشمیری پنڈتوں نے اس موقعے پر مقامی مسلمانوں کا شکریہ اداکیا اور اس بات کی ایک بار پھر امید ظاہر کی کہ کشمیری پنڈت واپس اپنے وطن کو آئیں گے جہاں پر وہ سکھ برادی اور مسلم برادری کے ساتھ مل جل کر زندگی گزاریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں