جموں/ جموں وکشمیر فلم پالیسی کی تشکیل سے فلم صنعت میں کام کرنے کے لئے خطے کی صلاحیتوں کو اُبھارنے کے لئے یہ پہلے سے آسان ہوگیا ہے ۔ اِس پالیسی کے تحت نہ صرف جموں و کشمیر کی خوبصورتی کو فروغ دینا ہے بلکہ مقامی صلاحیتوں کو قومی سطح پر اَپنے آپ کو ثابت کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا بھی ہے۔
اِس سلسلے میں 10 جولائی 2021ءتک یا اِس سے قبل https://tinyurl.com/jkfilmpolicy پر آن لائن اِندراج کرنے کے لئے جے اینڈ کے کے تجربہ کار مقامی فلم سازوں کو بھی طلب کیا گیا ہے ۔ لنک کو QR کوڈ سکین کر کے کھولا جاسکتا ہے۔
فلمی پالیسی میں متعدد فن کاروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے تیار کیا گیا ہے جن میں رقاص ، فیشن ڈیزائنر ، اداکار ، کوریوگرافر ، سنیما نگار ، ساونڈ ریکارڈسٹ ، سیٹ ڈیزائنر اور دیگر شامل ہیں۔
145