90

جموں کشمیر میں کورونا متاثر ین میں مزید 585نئے افراد کا اضافہ ، 14مریضوں کی ہوئی موت

سرینگر /کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جموں کشمیر میں بتدریج کمی کے چلتے اتوار کو 585مثبت معاملات درج کئے گئے ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میںجموں کشمیر میں 585نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 311794تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 123جبکہ کشمیر میں 462نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران ایک دن میں مزید 14مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد4252تک پہنچ گئی جبکہ 1354مریض شفایاب ہو گئے ۔جس کے ساتھ ہی فعال معاملات کی تعداد میں بھی کمی آنے لگی ہے ۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں کچھ حد تک کمی دیکھنے کو ملی تاہم اموات کا سلسلہ بھی لگار تار جار ی ہے۔اموات میںمسلسل اضافہ کے بیچ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 14مریضوں کی موت ہوئی ۔حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میںکورونا وائرس میںمبتلا مزید 14مریضوں کی موت واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد جموں کشمیر میں 4252تک پہنچ گئی ہے ۔ادھرحکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میںجموں کشمیر میں 585نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 311794تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 123جبکہ کشمیر میں 462نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران ایک دن میں مزید 14مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد4252تک پہنچ گئی جبکہ 1354مریض شفایاب ہو گئے ۔جس کے ساتھ ہی فعال معاملات کی تعداد میں بھی کمی آنے لگی ہے اور اب جموںکشمیر میں فعال معاملات کی تعداد 8ہزار سے نیچے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں