110

امرناتھ یاترا امسال بھی بھی ملتوی، یاتریوں کیلئے آن لائن درشن دستیاب رہے گا

کووڈ کی دوسری لہر کے چلتے امسال مسلسل دوسرے بار بھی امرناتھ یاترا کو ملتوی کر دیا گیا تاہم یاتریوں کیلئے آن لائن درشن کی سہولیات دستیاب رکھی گئیں ہے ۔ سی این آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انتظامیہ نے امسال مسلسل دوسرے باربھی امرناتھ یاترا کو معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یاترا 28جون سے شروع ہونے والی تھی تاہم کووڈ کی دوسری لہر کے چلتے اس کو معطل کر دیا گیا ہے اور یاتری جو درشن کے خواہشمند ہونگے ان کیلئے آن لائن درشن دستیاب رہے گا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ فیصلہ جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کی جانب سے ایک میٹنگ میں لیا گیا جو امرناتھ شرائن بورڈ کے چیرمین بھی ہے ۔ خیال رہے کہ گزشہ سال بھی کورونا کی لہر کے نتیجے میں سالانہ امرناتھ یاترا کا معطل کر دیا تھا جبکہ امسال اگرچہ یاترا کو رانے کا منصوبہ بنایا جا رہا تھا تاہم اب اس کو ملتوی کر دیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں