99

کووڈ کی دوسری لہر میں کمی، جموں کشمیر میں مثبت معاملات پانچ سو سے کم

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جموں کشمیر میں بتدریج کمی کے چلتے سوموار کو 349مثبت معاملات درج کئے گئے ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میںجموں کشمیر میں 349نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 312156تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 93جبکہ کشمیر میں 256نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران ایک دن میں مزید 10مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد4262تک پہنچ گئی جبکہ 1234مریض شفایاب ہو گئے ۔جس کے ساتھ ہی فعال معاملات کی تعداد میں بھی کمی آنے لگی ہے ۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں کچھ حد تک کمی دیکھنے کو ملی تاہم اموات کا سلسلہ بھی لگار تار جار ی ہے۔اموات میںمسلسل اضافہ کے بیچ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 10مریضوں کی موت ہوئی ۔حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میںکورونا وائرس میںمبتلا مزید 10مریضوں کی موت واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد جموں کشمیر میں 4262تک پہنچ گئی ہے ۔ادھر حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میںجموں کشمیر میں 349نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 312156تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 93جبکہ کشمیر میں 256نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران ایک دن میں مزید 10مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد4262تک پہنچ گئی جبکہ 1234مریض شفایاب ہو گئے ۔جس کے ساتھ ہی فعال معاملات کی تعداد میں بھی کمی آنے لگی ہے ۔ تاہم جموںکشمیر میں بیلک فانگس کا ایک اور کیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ قابل امر بات یہ ہے کہ جموں کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے کورونا وائر س کے کیسو ں میںکافی کمی دیکھنے کو ملا جس کے نتیجے لوگوں نے تھوڑی سے راحت کی سانس لی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں