243

بزم ادب و ثقافت سرینگر کی جانب مرحوم غلام نبی گوہر صاحب کی یاد میں آن لائن مجلس کا انعقاد

بزم ادب و ثقافت سرینگر کی جانب سے 21 جون 2021ء سوموار کو مرحوم غلام نبی گوہر صاحب کی یاد میں بطور خراج عقیدت کے ایک آن لائن مجلس کا انعقاد ہوا مجلس میں وادی کے مشہور ومعروف قلمکار جناب ظریف احمد ظریف صاحب، جناب اسد اللہ اسد صاحب، جناب تسکین نقشبندی صاحب, گل تنویر صاحب اور معروف براڑکاسٹر جناب شمشاد کرالہ واری صاحب کے علاوہ بزم ادب و ثقافت سرینگر کے روح رواں میر شفاعت احمد شیدا شامل تھے۔ اس مجلس عقیدت میں مرحوم گوہر صاحب کو والہانہ طورپر خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی ادبی خدمات کے بارے میں انہیں یاد کرتے ہوے دعائے مغفرت کی گئیء مجلس کا آغاز 9.00 بجے رات ہوا اور دھیر گئے تک وقفہ کے ساتھ اس مجلس عقیدت کو انجام دیا گیا۔ یاد رہے اس آن لاین مجلس میں گوہر صاحب کی یاد میں مرکز ادب و ثقافت چرار شریف کے نشر کردہ 19جون کے پروگرام کو بزم ادب و ثقافت سرینگر کے پیج پر بھی نشر کیا گیا۔ اس تقریب پر نوجوان نعت خواں و قلمکار پرویز گلشن صاحب کو گوہر میموریل ایوارڈ سے نواز گیا۔
شعبہ نشریات
بزم ادب و ثقافت سرینگر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں