252

24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 428 نئے کیسوں کی تصدیق

7مریضوں کی موت،4کا تعلق صوبہ کشمیر سے ،999شفایاب،سرگرم معاملات کی تعداد گر کر 7181تک آپہنچی

جموں وکشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 428 نئے کیس سامنے آئے جن میں148کی نشاندہی صوبہ جموں جبکہ280کی تصدیق کشمیر صوبے میں ہوئی ۔ اس بیچ 7نئے مریضوں کی اس بیماری سے موت بھی واقع ہوئی ہے جن میں سے 4کا تعلق صوبہ کشمیر سے اور3کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔ تاہم اس دوران 999 افراد شفایاب بھی ہوئے جنہیں گھروں کو رخصت کیاگیا۔ یونین ٹریٹری میں سرگرم معاملات کی تعداد مزید گر کر اب 7181تک پہنچ گئی ہے۔ سرکار کی جانب سے ایس این ایس کو بھیجے گئے میڈیا بلیٹن کے مطابق پچھلے 24گھنٹوں کے دوران یونین ٹریٹری میں مجموعی طور 428نئے مثبت معاملات سامنے آئے جبکہ 999مریض شفایاب ہوئے ۔اس دوران اس بیماری میں مبتلا 7مریضوں کی موت بھی واقع ہوئی جن میں سے4کا تعلق صوبہ کشمیر اور 3کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔428نئے مثبت کیسوں میں 280کا تعلق صوبہ کشمیر اور 148کا تعلق صوبہ جموں سے ہے جبکہ شفایاب ہونے والوں میں 402کا تعلق صوبہ جموں اور 597کا تعلق صوبہ کشمیر سے ہے۔ یونین ٹریٹری میں اب تک اس بیماری میں مجموعی طور 3لاکھ 12ہزار 584افراد ملوث ہوئے جن میں سے اب 7ہزار181سرگرم ہیں جبکہ 3لاکھ ایک ہزار 134روبہ صحت ہوچکے ہیں۔سرگرم معاملات میں سے 2ہزار 619صوبہ جموں اور 4ہزار 562 وادی سے تعلق رکھتے ہیں۔یونین ٹریٹری میں مجموعی طور اس بیماری سے اب تک مرنے والوں کی تعد اد 4269تک پہنچ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں