204

شرمال شوپیان میں فورسز اور جنگجوﺅں کے درمیان جھڑپ عسکریت پسند ازجان

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں شرمال علاقے میں فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں ایک عدم شناخت جنگجو مارا گیا ہے۔جھڑپ آخری اطلا ع ملنے تک جاری تھی اور دونوں طرف سے گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔اس دوران آرمپورہ سوپور میں موٹر سائکل پر سوار نامعلوم بندوق برادر نے فورسز پر گولی چلائی جس کے تعا قب میں موٹر سائکل سوار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔تاہم مشتبہ جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہواہے۔سٹیٹ نیوز سروس کے مطابق جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں شرمال علاقے میں بدھوار کی دوپہر کو فورسز اور جنگجوﺅں کے درمیان اس وقت جھڑپ شروع ہوئی جب پولیس ،فوج اور CRPFکی مشترکہ ٹیم نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر گاﺅں کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی لی۔ذرائع کے مطابق جونہی تلاشی ٹیم مشتبہ جگہ پر پہنچی تو وہاں چھپے ملی ٹینٹوں نے ان پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی دوطرفہ فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا۔زونل پولیس ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری کئے گئے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ فائرنگ کے دوران ایک عدم شناخت جنگجو کو مارا گیا ہے جس کی شناخت کی جارہی ہے۔جھڑپ اخری اطلاع ملنے تک جاری تھی اور دونوں طرف سے گولیوں کا تبادلہ بھی ہورہا تھا۔پورے گاﺅں کو محاصرے میں لیاگیا ہے۔اس دوران سوپور کے آرمپورہ میں آج صبح اس وقت افرا تفری کا ماحول پیدا ہوا جب موٹر سائکل پر سوار مشتبہ جنگجو نے فورسز پر گولی چلائی ۔فورسز نے موٹر سائکل کا تعاقب کیا اور ڈرائیور کو موٹر سائکل سمیت حراست میں لے لیا۔تاہم مسلح جنگجو فورسز کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔پکڑے گئے موٹر سائکل سوار کی شناخت سید پورہ سوپور کے سید الطاف ولد الطاف احمد کے طور ہوئی ہے جس کی پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں