453

وادی کی سیر پر آنے کی خواہش رکھنے والے سیاحوں کےلئے کوئی رکاوٹ نہیں / کمشنر سیکریٹری ٹورزم

وادی کشمیر میں کوروناوائرس کی صورتحال میں بہتری آنے کے پیش نظر محکمہ سیاحت نے سیاحوں کےلئے وادی کے دروازے کھولتے ہوئے اعلان کیاہے کہ کشمیر کی سیر کرنے کی خواہش رکھنے والے سیلانیوں کےلئے کوئی پابندی نہیں ہے البتہ ٹورسٹوں کےلئے کووڈ پروٹوکول پر عمل کرنا ضروری ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کمشنر سیکریٹری ٹورام سرمد حفیظ نے کہا ہے کہ وادی کشمیر کی سیر پر آنے کےلئے سیاح بلا خوف یہاں پر آسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹورسٹوں کےلئے کوئی پابندی نہیں ہے کیوں کہ وادی کشمیر میں کووڈ صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ البتہ کووڈ ایس او پیز پر عمل کرنا ہر ایک کےلئے لازمی ہے اس لئے یہاں آنے والے سیاحوں کو بھی کووڈ پروٹوکول پر عمل کرنا لازمی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کووڈ صورتحال پر گہری نگاہ بنائی ہوئی ہے اور سرکار کی جانب سے کووڈ مخالف اقدامات قابل سراہنا ہے جس کی وجہ سے کووڈ کنٹرول میں رہا ۔ انہوں نے کہا کہ سیاحتی شعبہ سے وابستہ افراد میں سے 85فیصدی لوگوں کو ویکسین دیا جاچکا ہے جو کہ ایک خوش آئندبات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹورزم سے جڑے ہر فرد کےلئے ویکسین لازمی قراردیا ہے اور اس میں متعلقین نے مثبت ردعمل کااظہار کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں