225

24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 444 کیس درج

جموں وکشمیر میں کورونا بیماری کی دوسری لہرکے دوران بدھوار کو 444 نئے کیس سامنے آئے جن میں138کی نشاندہی صوبہ جموں جبکہ 306کی تصدیق کشمیر صوبے میں ہوئی ۔ اس بیچ 4 نئے مریضوں کی اس بیماری سے موت بھی واقع ہوئی ہے جن میں سے 2 کا تعلق صوبہ کشمیر سے اور2کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔ تاہم اس دوران 839 افراد شفایاب بھی ہوئے جنہیں گھروں کو رخصت کیاگیا۔ یونین ٹریٹری میں سرگرم معاملات کی تعداد مزید گر کر اب 6782 تک پہنچ گئی ہے۔سرکار کی جانب سے ایس این ایس کو بھیجے گئے میڈیا بلیٹن کے مطابق پچھلے 24گھنٹوں کے دوران یونین ٹریٹری میں مجموعی طور 444 نئے مثبت معاملات سامنے آئے جبکہ 839مریض شفایاب ہوئے ۔اس دوران اس بیماری میں مبتلا 4 مریضوں کی موت بھی واقع ہوئی جن میں سے 2 کا تعلق صوبہ کشمیر اور 2 کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔444 نئے مثبت کیسوں میں 306کا تعلق صوبہ کشمیر اور 138کا تعلق صوبہ جموں سے ہے جبکہ شفایاب ہونے والوں میں 250کا تعلق صوبہ جموں اور 589کا تعلق صوبہ کشمیر سے ہے۔یونین ٹریٹری میں اب تک اس بیماری میں مجموعی طور 3لاکھ 13ہزار 28افراد ملوث ہوئے جن میں سے اب 6ہزار 782سرگرم ہیں جبکہ 3لاکھ ایک ہزار 973روبہ صحت ہوچکے ہیں۔سرگرم معاملات میں سے 2ہزار 505صوبہ جموں اور 4ہزار 277 وادی سے تعلق رکھتے ہیں۔یونین ٹریٹری میں مجموعی طور اس بیماری سے اب تک مرنے والوں کی تعد اد 4273تک پہنچ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں