258

سیاحتی مقام دودھ پتھری میں سڑک حادثہ، خاتون ڈرائیور لقمہ اجل

وادی کشمیر میں ٹریفک حادثے کی اپنی نوعیت کے پہلے واقعہ میں اس وقت ایک خاتون ڈرائیور لقمہ اجل بنی جب سیاحتی مقام دودھ پتھری خانصاحب میں ٹنگنار کے مقام پر گاڑی ان کے قابو سے باہر ہوکر بے قابو ہوگئی اور ایک گہرے نالے میں جاگری جس کے نتیجے خاتون ڈرائیور کی موقعہ پر ہی موت واقع ہوئی۔ایس این ایس نمائندے کے مطابق جمعہ کو دوپہر کے وقت سیاحتی مقام دودھ پتھری کے نزدیک ٹنگنار کے مقام پر ایک موٹر کار زیر نمبر JK03J-6384 حادثے کی شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 25سال کی صائمہ جان ساکن کپوارہ موقعہ پرہی لقمہ اجل بنی ۔نمائندے کے مطابق صائمہ جان خود گاڑی چلا رہی تھی اور جب ٹنگنار کے مقام پر پہنچی تووہ گاڑی کی رفتا رپر قابو پانے میں ناکام رہی۔گاڑی سیدھے ایک گہرے نالے میں جاگری اور صائمہ کی موقعہ پر ہی موت بھی واقع ہوئی۔ حادثے کی وجہ سے گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا. پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں