سرینگر/ 8اور 13جولائی کو انٹر نیٹ خدمات معطل نہیں ہونگی تاہم دونوں دن نگرانی میں اضافہ ہو گا، کی بات کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جعلی ہڑتال کال کے پوسٹر مشتہر کئے جا رہے ہیں۔ ہندوارہ میں حزب کمانڈر کی ہلاکت کو بڑی کامیابی سے تعبیر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو عسکری صفوں میں شامل کرنے میں مہلوک کمانڈر کا بڑا رول تھا ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر میں ایک تقریب کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار نے کہا کہ 8 اور 13 جولائی کو انٹرنیٹ خدمات کو معطل نہیں کیا جائے گا تاہم ”امن کو یقینی بنانے کے لئے پولیس اپنی نگرانی میں اضافہ کرے گی”۔انہوں نے کہا کہ چند آن لائن پورٹلوں جو سرحد کے اُس پار سے کام کر رہے ہیں نے سید علی شاہ گیلانی سے منسوب ایک ہڑتالی کال شائع کی تھی جس کے بعد انٹرنیٹ کو بند کرنے کیلئے کچھ گزارشات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد پولیس کی ایک پارٹی گیلانی کے گھر گئی جہاں ”تاہم گیلانی کے کنبہ کے افراد نے ان پوسٹروں کی تصدیق نہیں کی ہے“۔اور انہوں نے ہڑتالی کال کو جعلی قرار دیا ۔ آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا "پولیس انٹرنیٹ کو معطل نہیں کرے گی لیکن 8 جولائی اور 13 جولائی کو نگرانی میں اضافہ کیا جائے گا“۔آئی جی پی نے مزید کہا کہ 5 اگست 2019 سے "کشمیر میں کوئی شہری ہلاکت نہیں ہوئی جس نے سرحد پار لوگوں کو مایوسی کا نشانہ بنایا”۔انہوں نے کہا کہ امن مخالف عناصر 8 جولائی اور 13 جولائی کو گڑھ بڑھ پھیلانے کی کوشش کر سکتے ہیں ، لیکن ہم ایسی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار ہیں“۔
244