سرینگر /کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جموں کشمیر میں اتار چڑھاﺅ کے چلتے بدھ کو 280نئے مثبت معاملات درج کئے گئے ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میںجموں کشمیر میں 280نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 317761تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 131جبکہ کشمیر میں 149نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران ایک دن میں مزید 04مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد4349تک پہنچ گئی جبکہ 419مریض شفایاب ہو گئے جس کے ساتھ ہی فعال معاملات کی تعداد میں بھی کمی آنے لگی ہے ۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں کچھ حد تک کمی دیکھنے کو ملی تاہم اموات کا سلسلہ بھی لگار تار جار ی ہے۔اموات میںمسلسل اضافہ کے بیچ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 04مریضوں کی موت ہوئی ۔حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میںکورونا وائرس میںمبتلا مزید 04مریضوں کی موت واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد جموں کشمیر میں 4349تک پہنچ گئی ہے ۔ادھر حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میںجموں کشمیر میں 280نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 317761تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 131جبکہ کشمیر میں 149نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران ایک دن میں مزید 04مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد4349تک پہنچ گئی جبکہ 419مریض شفایاب ہو گئے جس کے ساتھ ہی فعال معاملات کی تعداد میں بھی کمی آنے لگی جموں کشمیر میں میں ا سوقت فعال معاملات کی تعداد 3439 ہے ۔
234