118

راجوری میں کنٹرول لائن پر دراندازی کی کوشش ناکام بنائی گئی

راجوری میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی ایک کوشش کے دوران سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین گولی باری کا تبادلہ ہوا جس کے بعد سرحد کے قریب سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ سی این آئی کو دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ راجوری میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک تعینات فوجی اہلکاروں نے دراندازوں کے ایک گروپ کی نقل و حمل دیکھی جو اس پار آنے کی کوشش میں تھے ۔ اسی دوران جونہی سرحدی حفاظتی فورسز نے گروپ کو للکارا اور واپس جانے کو کہا تو انہوں نے وہاں سے گولیاں چلائی جس کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے بھی جوابی کارورائی کی اور طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ کچھ دیر تک جاری رہا ۔ دفاعی ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کنٹرول لائن کے نزدیک راجوری میں دراندازوں کے ایک گروپ کی نقل و حمل دیکھنے کے بعد انہیں للکارا گیا تاہم انہوں نے وہاں سے گولیاں چلائی۔ انہوں نے کہا کہ سرحد کے قریب سیکورٹی برھا ڈی گئی ہے جبکہ جنگلات میںتلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور آپریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں