112

لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ بجلی کے کام کا جائزہ لیا

سری نگر/ جموں و کشمیر میں بجلی کی فراہمی کی پوزیشن میں بہتری اور سب کو بلا تعطل اور قابل اعتماد بجلی کی فراہمی کیلئے روشنی ڈالتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج محکمہ پاور ڈیولپمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ سخت اور جدید اقدامات متعارف کرائے تا کہ لوگوں کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مختلف چیلنجوں کا مقابلہ کیا جا سکے ۔
لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر میں بجلی کے منظر نامے کا جائیزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کر رہے تھے جس میں انہوں نے بجلی کے ترقیاتی محکمہ کے ذریعے منصوبہ بندی کی جانے والی مستقبل کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ بجلی کو ہدایت دی کہ وہ بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو ہموار کرنے کیلئے عملی طور پر اپنائے جانے والے نقطہ نظر کو اپنائے ، اس کے علاوہ کوالٹی کنٹرول سسٹم کو نافذ کرے اور صارفین کو بجلی کے مختلف وسائل کے اچھے مرکب کے ساتھ معیاری بجلی کی فراہمی کیلئے طویل مدتی حکمت عملی طے کرے ۔
پاور سیکٹر کے مختلف اجزاءکا جائزہ لیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے اے ٹی اینڈ سی نقصانات کو کم سے کم کرنے کیلئے مخصوص ہدایات دیں ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ اے ٹی اینڈ سی نقصانات کو کم سے کم کرنے کیلئے پیش قدمی اقدامات کریں ۔
فیڈروں کی مو¿ثر گشت پر زور دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے فیڈر کے نقصانات کے ذمہ دار عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے فیڈر کے نقصانات کے ضمن میں افسران کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹوں میں وزن میں پچاس فیصد وزن کے معیار کو طے کرنے کی ہدایت دی ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے بجلی کی کھپت پر حقیقی وقت کی نگرانی ، محصولات کی وصولی میں اضافہ ، بلنگ کی استعداد کار میں بہتری ،بجلی کی کٹوتیوں میں کمی اور کم وولٹیج کے مسئلے پر توجہ دینے پر زور دیا ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے پی ڈی ڈی کارکنوں کو ہدایت دی کہ قابل افرادی قوت کو تعینات کریں اور اعلیٰ بجلی کی کھپت والے شہروں اور قصبوں کیلئے ایک جامع منصوبہ مرتب کریں ۔ بجلی کے انفراسٹرکچر کو ان کی پوری صلاحیت تک استعمال کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنے والے تدابیر اختیار کریں ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے دور دراز علاقوں میں بجلی کے رابطے کو مستحکم کرنے پر زور دیا ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ فیلڈ افسران کی استعداد کار کو بہتر بنانے کے لئے اِختراعی اِقدامات اُٹھانے کی تجویز پیش کی اور انہوں نے فیلڈ عملے کو ان کی بہتر کارکردگی پر حوصلہ افزائی کرنے کے لئے کہا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اس سے نہ صرف زمینی سطح پرکام کے معیار میں اضافہ ہوگا بلکہ محصولات کی پیداوار کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
اُنہوںنے مستقبل کے لئے پیشگی اِنتظامات کرنے پر خصوصی زور دیتے ہوئے محکمہ سے کہا کہ وہ سردیوں کے لئے پہلے سے تیا ر ہوجائیں اور 20 جولائی سے اَپنی تیاریوں کا آغاز کریں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ نظام کو زیادہ شفاف اور مو¿ثر بنانے کے لئے ہر سطح پر نگرانی کی جانی چاہیئے ۔پرنسپل سیکرٹری پی ڈی ڈی ، ایگزنوں کی میٹنگیں اِنفرادی طور پر منعقدکیا کریں گے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے بجلی کی خریداری کے لئے محکمہ بجلی کی پیشہ ور ماہرین سے رجوع کرنے کی ہدایت دی۔ اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ صارفین کی معلومات کے لئے بجلی بلوں پر حکومت کی فراہم کردہ سبسڈی کا ذکر کریں۔
ٹرانسفارمروں کے لئے اِنفرادی شناختی نمبروں سے متعلق گزشتہ میٹنگوں میں دی گئی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے اَفسران سے کہا کہ وہ تمام تکنیکی تفصیلات جیسے نقصانات ،مرمت،متبادل وغیرہ کے ساتھ ٹرانسفارمروں کے ہسٹری کارڈ تیار کریں تاکہ اِنوینٹری کے مو¿ثر استعمال کو سٹوروں میں یقینی بنایا جاسکے۔
دورانِ میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر نے بجلی کی خریداری ،توانائی کی دستیابی ، ڈسٹربیوشن پلان ، آنے والے منصوبوں ، محکمہ پاور ڈیولپمنٹ کی مجموعی طور پر کام کرنے کے علاوہ محکمہ میں بجلی کی صورتحال میں مزید بہتری اور اِضافے کے لئے چلائے جانے والے مختلف سکیموں اور پروگراموں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔
میٹنگ کو متعدد اہم اَمور سے متعلق جانکاری دی گئی جن سے مختلف منصوبوں ، ٹرانسمیشن کی گنجائش ، بلا تعطل بجلی کی فراہمی ، ترسیل اور تقسیم وغیرہ شامل ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ سے کہا کہ وہ ضروریات کو برقرار رکھنے کے لئے پرانے اور متروک ڈھانچے کی اَپ گریڈیشن اور ان کی تبدیلی پر توجہ دیں۔
پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ روہت کنسل نے میٹنگ کو جموںوکشمیر میں بجلی کی مجموعی صورتحال اور بجلی کی صلاحیت کے بارے میں جانکاری دی۔
انہوں نے کہا کہ پانپور میں 6 میگاواٹ سولر پاور پلانٹ کا قیام عمل میں ہے ۔ اس کے علاوہ محکمہ بارہمولہ میں 10.5 میگاواٹ کے ہیرٹیج پاور پروجیکٹ ‘موہرا کو بھی بحال کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون مہتا، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ، منیجنگ ڈائریکٹران ، چیف انجینئران اور کارپوریشنوں اور ایجنسیوں کے دیگر اَفسران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں