98

اسکولوں کو کھولنے سے متعلق ابھی کوئی حمتی فیصلہ نہیںلیا گیا ہے / صوبائی کمشنر کشمیر

سرینگر/کووڈ کی تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائیں گئے ہیں کا دعویٰ کرتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر نے کہا کہ ابھی اسکولوں کو کھولنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر کے ڈی آئی پی آر آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشیہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے کہا کہ کووڈ کی دو لہروں کا جموں کشمیر میںالگ الگ رخ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے لہر میں وائرس کا پھیلاﺅ زیادہ نہیں تھا تاہم دوسری لہر میں اچانک شدت آئی ۔ جس کے نتیجے میں آکسیجن اور بیڈس کی کمی کا تجربہ ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں لہروں کو مد نظر رکھتے ہوئے ممکنہ تیسری لہر سے لڑنے کیلئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں اور کسی بھی چلینج کا مقابلہ کرنے کیلئے اقدامات بہم رکھیں گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دو لہروں سے حاصل کر دہ تجربہ کے بعد تمام آلات کو تیار رکھا گیا ہے جبکہ اسپتالوں میں بیڈوں کی سہولیات بھی بڑھا دی گئی ہے ۔ ہفتہ وار کورونا لاک ڈاﺅن کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں صوبائی کمشنر نے کہا کہ یہ بات سامنے آئی ہئے کہ لوگ سنیچروار اور اتوار کے روز کووڈ گائیڈ لائینز پر عمل نہ کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ رہے ہیں اور مختلف سیاحتی مقامات کا رخ کرتے ہیں لہذا اس کو مد نظر رکھتے ہوئے ہفتہ وار لاک ڈاﺅن کو جاری رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔ پی کے پوے نے مزید کہا کہ اگرچہ کیسوں میں کمی آتی جا رہی ہے تاہم وائرس کے مکمل خاتمہ تک بندشوں اور گائیڈ لائینز کو جاری رکھنا لازمی ہے ۔ اسکول کھولنے کے بارے میںپوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی اس بارے میں کوئی حمتی فیصلہ نہیںلیا گیا ہے اور جونہی کوئی فیصلہ لیا جائے گا تو اس کا اعلان کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں