107

کووڈ کیسو ں میں کمی، جموں کشمیر کے 16 اضلاع میں ہفتہ وار کرفیو ختم

سرینگر/کورونا وائرس کے کیسوں میں کمی کے چلتے جموں کشمیر سرکار نے اتوار کو مزید تین اضلاع میں ہفتہ وار کورونا کرفیو کو ختم کریا تاہم شام 8سے صبح کے 7بجے تک شبانہ کرفیو کا نفاذ بدستور جاری رہے گا ۔جبکہ ساتھ ہی جموں کشمیر میں تمام تعلیمی ادارے 31جولائی تک بند رہیں گے ۔ سی این آئی کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے کورونا کی دوسری لہر میں بتدریج کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے جموں کشمیر کے مزید کئی اضلاع میں ہفتہ وار کورونا کرفیو کو ہٹانے کا اعلان کیا ہے ۔ اس ضمن میں جاری کردہ ایک حکمنامہ کے مطابق جموں کشمیر کے 16اضلاع جن میں جموں ، کھٹوعہ ، سانبہ ، پونچھ ، راجوری ،رام بن ، کشتوار اور ادھم پورہ کے علاوہ کشمیر صوبے سے اننت ناگ، بانڈی پورہ ، بڈگام ، بارہمولہ ، گاندربل ، پلوامہ ،کولگام اور شوپیان شامل ہے میں ہفتہ وار کرفیو کا نفاذ اب نہیں رہے گا اور تمام باہری سرگرمیاں ہر دن صبح کے 7بجے سے شام کے 7بجے تک جاری رہے گی ۔حکمنامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ مارکیٹ ایسوسیشنوں کو مقامی انتظامیہ سے مکمل طور پر تعاون کرنا ہوگا جبکہ ساتھ ہی کووڈ ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہے۔ حکمنامہ میں مزید کہا گیاہے کہ انڈور شاپینگ کمپلکس یا مال ان صارفین کیلئے کھول سکتے ہیں جنہوں نے ویکسین کی ہو گی یا ان کے کورنا ٹیسٹ منفی آئے ہوں۔ ساتھ ہی ضلع مجسٹریٹوں سے کہا گیا ہے کہ وہ تمام اقدامات کو سختی سے عمل میںلائیں ۔ اس کے علاوہ حکمنامہ میںمزید کہا گیا ہے کہ جموں کشمیر میں تمام یونیورسٹیاں ، اسکول ، کالج اور کوچنگ سنیٹر 31جولائی تک بند رہیں گے اور جبکہ تعلیمی سرگرمیاں آن لائن طریقے میں ہی جاری رہے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں