103

سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت بند

سرینگر/پسیاں گر آنے کے بعد ضروری مرمت کے چلتے سرینگر جموں شاہراہ پر اتوار کو ٹریفک کی آمد رفت بند رہی اور کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ سی این آئی کو نمائندے نے قاضی گنڈ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر جموں شاہراہ پر جمعہ کی شام دیر گئے مگر کوٹ علاقے میں بھاری پسیاں گر آئی تھی جس کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت بند کر دی گئی ۔ نمائندے کے مطابق اگر چہ سنیچروار کے رو ز درماندہ پڑی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی تھیں تاہم محکمہ ٹریفک نے سنیچروار کو ہی اعلان کر دیا تھا کہ اتوار کو ضروری مرمت کے پیش نظر شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت بند رہے گی اور کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں ہو گی جس کے چلتے اتوار کو سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل مکمل طور پر بند رہی اور نہ ہی کسی بھی گاڑیوں کو جموں سے سرینگر اور نہ سرینگر سے جموں جانے کی اجازت دی گئی ۔ نمائندے کے مطابق محکمہ ٹریفک نے پہلے ہی مسافروں کو جاری کردہ ایڈوائزری پر من و عن عمل کرنے کی تاکید کی تھی ۔ ادھر نمائندے کے مطابق شاہراہ بند رہنے کے نتیجے میں مختلف مقامات پر سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں درماندہ ہو گئی ہے اور وہ اس انتظار میںہے کہ کب شاہراہ کو کھول دیا جائے گا ۔ ادھر محکمہ ٹریفک کے مطابق شاہراہ کو کھولنے کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے اور جیسے ہی کام ختم ہو گا تو گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں