سرینگر/قاضی گنڈ میں آج اُس وقت ایک المناک واقعہ پیش آیا جب ایک خاتون کو اپنے گھر میں رسی سے لٹکتا ہوا پایا گیا ۔ مہلوک خاتون کا خاوند اس وقت جیل میں ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے قاضی گنڈ میں ایک 25سالہ خاتون کو اپنے کمرے میں رسی سے لٹکتا ہوا پایا گیا ۔ چرٹھ نامی علاقے میں پیش آئے اس واقعے کے حوالے سے پولیس نے بتایا ہے کہ جونہی خاتون کو گھر والوں نے رسی سے لٹکتے ہوئے پایا گیا اس کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔ ادھر ذرائع نے بتایا کہ مہلوک خاتون کے خاوند کو گزشتہ برس جنگجوائیانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔
106