سرینگر/کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جموں کشمیر میں کمی آنے لگی ہے۔ حکام کے مطابق گزشتہ 112دنوں میں پہلی بارجموں کشمیر میں پہلی بار کم کیس ریکارڈ ہوئے ہیں ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 155نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 31884تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 42 جبکہ کشمیر میں 113 نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ اسی دوران گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا سے کوئی بھی موت واقع نہیں ہوئی ہے جبکہ 448متاثرہ مریضوں کی شفایابی کے ساتھ ہی فعال معاملات کی تعداد میں بھی کمی آنے لگی ہے۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں کچھ حد تک کمی دیکھنے کو ملی جبکہ اموات میں بھی ٹھہراﺅ آنے لگا ۔حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس میں مبتلا کسی بھی مریض کی موت نہیں ہوئی ۔ اور جموں کشمیر میں اموات کی تعداد 4357پر ہی روک گئی ۔ ادھرحکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 155نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 31884تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 42جبکہ کشمیر میں 113نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران گزشتہ 24گھنٹوں میںکورونا سے کوئی بھی موت واقع نہیں ہوئی ہے جبکہ 448متاثرہ مریضوں کی شفایابی کے ساتھ ہی فعال معاملات کی تعداد میں بھی کمی آنے لگی ہے ۔ جموں کشمیر کے 13اضلا ع میں دس سے کم مثبت معاملات ریکارڈ کئے گئے ۔ قابل امر بات یہ ہے کہ جموں کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے کورونا وائر س کے کیسو ں میںکافی کمی دیکھنے کو ملا جس کے نتیجے لوگوں نے تھوڑی سے راحت کی سانس لی ہے ۔
107