122

کورونا وائرس کی دوسری لہر کا اثر کم ہونے لگا، 24گھنٹوں میں 143نئے معاملات درج

سرینگر/کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جموں کشمیر میں کمی آنے لگی ہے۔ جس کے چلتے سرینگر کو چھوڑ کر جموں کشمیر کے تمام اضلاع میں 20سے کم مثبت معاملات درج ہوئے جبکہ تین اضلاع ایسے ہیںجہاں 24گھنٹوں میںکوئی بھی نیا معاملہ درج نہیںہوا ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 116دنوں میں پہلی بارجموں کشمیر میںپہلی بار کم کیس ریکارڈ ہوئے ہیں ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 143نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 318991تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 51جبکہ کشمیر میں 92نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران گزشتہ 24گھنٹوں میںکورونا سے ایک اور مریض کی موت ہوئی جبکہ 226متاثرہ مریضوں کی شفایابی کے ساتھ ہی فعال معاملات کی تعداد میں بھی کمی آنے لگی ہے ۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں کچھ حد تک کمی دیکھنے کو ملی جبکہ اموات میں بھی ٹھہراﺅ آنے لگا ۔حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میںکورونا وائرس میں مبتلا صرف ایک مریض کی موت ہوئی جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں اموات کی تعداد 4358تک پہنچ گئی ۔ادھر حکام کے مطابق گزشتہ 116دنوں میں پہلی بارجموں کشمیر میںپہلی بار کم کیس ریکارڈ ہوئے ہیں ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 143نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 318991تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 51جبکہ کشمیر میں 92نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران گزشتہ 24گھنٹوں میںکورونا سے ایک اور مریض کی موت ہوئی جبکہ 226متاثرہ مریضوں کی شفایابی کے ساتھ ہی فعال معاملات کی تعداد میں بھی کمی آنے لگی ہے ۔ گزشتہ 24گھنٹوں میںجموں کشمیر کے 19اضلاع میں 20سے کم مثبت معاملات ریکارڈ کئے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں